عالم ارواح
معنی
١ - روحوں کا جہاں، وہ دنیا جہاں روحیں رہتی ہیں۔ "وہ عالم ارواح کے متعلق کتابیں پڑھا کرتی تھی۔" ( ١٩٧٩ء، سرگزشتِ حیات، ١٣٩ ) ٢ - عناصرِ اربعہ، چاروں عنصر۔ (فرہنگ آصفیہ؛ مہذب اللغات)
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عالم' کے آخر پر 'کسرۂ اضافت' لگانے کے بعد عربی ہی سے مشتق اسم 'روح' کی جمع 'ارواح' لگانے سے مرکب 'عالمِ ارواح' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - روحوں کا جہاں، وہ دنیا جہاں روحیں رہتی ہیں۔ "وہ عالم ارواح کے متعلق کتابیں پڑھا کرتی تھی۔" ( ١٩٧٩ء، سرگزشتِ حیات، ١٣٩ )